طرۂ افتخار

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - باعث فخر، مایہ ناز، باعث امتیاز۔ "اپنے سر سے عمامہ اتار کر میرے سر پر باندھ دیا جو اس خاکسار کے واسطے ہمیشہ کے لیے طرہ افتخار بن گیا۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٥٨ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'طرہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'افتخار' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں اصلی معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو"حیاتِ شبلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - باعث فخر، مایہ ناز، باعث امتیاز۔ "اپنے سر سے عمامہ اتار کر میرے سر پر باندھ دیا جو اس خاکسار کے واسطے ہمیشہ کے لیے طرہ افتخار بن گیا۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٥٨ )

جنس: مذکر